الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
1347. شہید کا دنیا میں لوٹنے کی خواہش اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 2048
-" ما على الأرض من نفس تموت، ولها عند الله خير، تحب أن ترجع إليكم ولها الدنيا إلا القتيل (في سبيل الله)، فإنه يحب أن يرجع فيقتل مرة أخرى".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین پر جو انسان بھی پایا جاتا ہے، جب وہ مرتا ہے اور اللہ کے ہاں اس کے لیے بہتر (انجام یعنی جنت) ہوتی ہے تو وہ واپس آنا پسند نہیں کرتا، اگرچہ اسے پوری دنیا ملتی ہو، ماسوائے اللہ کے راستے میں شہید ہونے والے کے، کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ وہ لوٹ جائے اور اسے دوبارہ شہید کر دیا جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2048]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2228
حدیث نمبر: 2049
- (يا جابرُ! أمّا علمت أنّ الله عزّوجلّ أحيا أباك، فقال له: تمنَّ عليَّ، فقال: أُردُّ إلى الدُّنيا فأُقتلُ مرةً أُخرى! فقال: إنّي قضيتُ الحُكمَ: أنّهُم إليها لا يُرجعُون؟!).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجے فرمایا: جابر! کیا تجھے خبر ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے تیرے باپ کو زندہ کر دیا؟ (وہ اس طرح کہ) اللہ تعالیٰ نے تیرے باپ سے کہا: کوئی آرزو کرو (میں پوری کروں گا)۔ تیرے باپ نے کہا: مجھے دنیا میں واپس لوٹا دیا جائے، دوبارہ قتل ہونا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے کہا: بے شک میں ایک فیصلہ کر چکا ہوں کہ (ایک دفعہ مر جانے والوں کو) دنیا کی طرف نہیں لوٹایا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2049]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3290