الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
1385. جہاد کی خاطر گھوڑوں کی نگہداشت کرنا
حدیث نمبر: 2119
- (إني عُوتبتُ الليلة في الخيلِ).
یحییٰ بن سعید (مرسلاً) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا گیا کہ آپ اپنے گھوڑے کا چہرہ اپنی چادر سے پونچھ رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو فرمایا: گزشتہ رات مجھے گھوڑوں کے بارے میں ڈانٹا گیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2119]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3187
حدیث نمبر: 2120
-" عليك بالخيل فارتبطها، الخيل معقود في نواصيها الخير".
سیدنا سوادہ بن ربیع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے کچھ اونٹوں کا حکم دیا اور مجھے فرمایا: اپنے بیٹوں کو حکم دینا کہ اپنے ناخن کاٹ دیں تاکہ اونٹنیوں اور دوسرے مویشیوں کے تھنوں کو تکلیف نہ ہو، اور انہیں یہ بھی کہنا کہ وہ دودھ دوہیں اور ان کے بچوں کے لیے بھی چھوڑیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ قحط سالی کی وجہ سے وہ لاغر و کمز ور ہو جائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تیرے پاس کوئی مال ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، میرے پاس مال، گھوڑے اور غلام ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھوڑوں کو پالنے کا اہتمام کئے رکھ، ان کو سرحدی حفاظت کے لیے تیار رکھ۔ گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیر وابستہ ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2120]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1936