الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
1417. سرداری ہر اعتبار سے نقصان دہ ہے
حدیث نمبر: 2158
-" عمل هذا قليلا، وأجر كثيرا".
سیدنا برا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی ہتھیاروں سے لیس ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں لڑوں یا اسلام قبول کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ اسلام قبول کر پھر جہاد کرنا۔ وہ مسلمان ہو گیا، پھر جہاد کیا اور شہید ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے (تھوڑا وقت) عمل کیا اور بہت زیادہ اجر و ثواب حاصل کر لیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2158]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2932
حدیث نمبر: 2159
-" العرافة أولها ملامة وآخرها ندامة والعذاب يوم القيامة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سرداری کے شروع میں ملامت ہوتی ہے، آخر میں ندامت و پشیمانی اور روز قیامت عذاب ہوتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2159]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1982
حدیث نمبر: 2160
-" لابد للناس من عريف، والعريف في النار".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کے لیے سردار ہونا ضروری ہے، (لیکن) سردار ہوتا جہنم میں ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2160]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1417