الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1607. حفاظت زبان کی تلقین اور اس کے وبال کا تذکرہ
حدیث نمبر: 2420
-" احفظ لسانك. ثكلتك أمك معاذ! وهل يكب الناس على وجوههم إلا ألسنتهم".
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے مرسلاً مروی ہے: اے معاذ! تیری ماں تجھے گم پائے، تو اپنی زبان کی حفاظت کیا کر، کیونکہ لوگوں کو جہنم میں ان کی زبانوں کی وجہ سے ہی پھینکا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2420]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1122
حدیث نمبر: 2420M
-" إذا أتى أحدكم خادمه بطعام قد ولى حره ومشقته ومؤنته فليجلسه معه: فإن أبى فليناوله أكلة في يده".
سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے، رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: غلام تمہارا بھائی ہے، پس جب وہ تیرے لیے کھانا بنائے تو اسے اپنے پاس بٹھا لے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏تاکہ وہ بھی کھا لے)، اگر وہ انکار کر دے تو اسے کھانا کھلا دیا کر اور ان کے چہروں پر نہ مارا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2420M]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1285