الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1609. محب کا محبوب کو اپنی محبت کی خبر دینا
حدیث نمبر: 2425
-" إذا أحب أحدكم أخاه في الله فليبين له، فإنه خير في الإلفة وأبقى في المودة".
علی بن حسین سے مرسلاً روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو اپنے بھائی سے الله تعالیٰ کے لیے محبت ہو تو وہ اس پر واضح کر دے، کیونکہ یہ وضاحت الفت میں بہتری اور محبت کو تادیر رکھنے والی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2425]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1199
حدیث نمبر: 2426
- (أنت مع من أحببت، ولك ما احتسبتَ).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے۔ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا: میں اللہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ‏‏‏‏کیا تو نے اس کو بتلایا ہے؟ ‏‏‏‏ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو جا کر بتلاؤ۔ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا۔ اس نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ پھر وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اسی کے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ تو نے محبت کی اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے، وہ تجھے ملے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2426]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3253