الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1650. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عاجزی
حدیث نمبر: 2479
-" كان يجلس على الأرض ويأكل على الأرض ويعتقل الشاة ويجيب دعوة المملوك على خبز الشعير".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر بیٹھ جایا کرتے تھے، زمین پر بیٹھ کر ہی کھاتے تھے، بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے اور جو کی روٹی کی دعوت دینے والے غلام کی دعوت قبول کر لیتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2479]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2125
حدیث نمبر: 2480
-" كان يركب الحمار ويخصف النعل ويرقع القميص، ويقول: من رغب عن سنتي فليس مني".
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم گدھے پر سوار ہوتے تھے، جوتا سلائی کرتے تھے اور قمیص کو خود ہی پیوند لگا لیا کرتے تھے اور فرماتے تھے: جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2480]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2130