الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1659. ہر عروج کو زوال ہے
حدیث نمبر: 2489
- (إنّ حقاً على الله: أن لا يرفع شيئاً من الدنيا إلا وضعه).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اونٹنی تھی، اس کو عضبا کہا جاتا تھا اور کوئی (‏‏‏‏دوسری اونٹنی) اس سے آگے نہیں گزر سکتی تھی۔ ایک بدو اپنے اونٹ پر آیا، وہ ا‏‏‏‏س سے آگے نکل گیا، یہ بات مسلمانوں پر بڑی گراں گزری، وہ کہنے لگے کہ عضبا تو پیچھے رہ گئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ اللہ پر حق ہے کہ وہ دنیا میں جس چیز کو رفعت عطا کرے، اسے پست بھی کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2489]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3525