الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1722. خود پسندی و خود سری کا وبال
حدیث نمبر: 2558
-" ما من رجل يتعاظم في نفسه ويختال في مشيته إلا لقي الله وهو عليه غضبان".
یونس بن قاسم یمامی سے روایت ہے کہ عکرمہ بن خالد بن سعید بن عاص مخزومی نے اسے بیان کیا کہ وہ عبداللہ بن عمر بن خطاب سے ملے اور کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! ہم بنو مغیرہ ہیں، ‏‏‏‏ہم میں بڑائی (‏‏‏‏اور غرور) ہے، تو کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: جو شخص بڑا بنتا ہے اور اکڑ کر چلتا ہے وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر سخت غضبناک ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2558]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2272
حدیث نمبر: 2559
-" من تعظم في نفسه أو اختال في مشيته لقي الله عز وجل وهو عليه غضبان".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بڑا بنا اور اکڑ کر چلا، وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر سخت غضبناک ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2559]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 543