الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1802. کسی کے سامنے اس کی تعریف کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 2700
-" إذا رأيتم المداحين، فاحثوا في وجوههم التراب".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنی تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے چہروں پر مٹی پھینکو۔ یہ حدیث سیدنا مقداد بن اسود، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2700]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 912
حدیث نمبر: 2701
-" إياكم والتمادح، فإنه الذبح".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے کی تعریف کرنے سے بچو، کیونکہ یہ ذبح کرنے کے مترادف ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2701]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1284