الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1838. عظیم امور پسندیدہ اور گھٹیا امور ناپسندیدہ ہیں
حدیث نمبر: 2740
-" إن الله يحب معالي الأمور وأشرافها ويكره سفسافها".
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ رفعت و عزت والے امور پسند کرتا ہے اور ذلت و ذلالت والے امور کو ناپسند کرتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2740]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1627
حدیث نمبر: 2741
-" إن الله عز وجل كريم يحب الكرم ومعالي الأخلاق، ويبغض سفسافها".
سیدنا سھل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ «‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏» نے فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ مہربان ہے، مہربانی اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور ردّی اخلاق سے نفرت کرتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2741]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1378