الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1858. حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے سابقہ نام
حدیث نمبر: 2765
-" إني أمرت أن أغير اسم هذين، فسماهما حسنا وحسينا. قاله لما ولدا وسماهما علي: حمزة وجعفر".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حمزہ رکھا اور جب حسین پیدا ہوا تو اس کا نام اس کے چچا جعفر کے نام پر رکھا۔ (‏‏‏‏ایک دن) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں یہ دونوں نام تبدیل کر دوں۔ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام حسن اور حسین رکھ دیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2765]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2709