الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1919. والدین کے بعد کے تعلق داروں سے حسن سلوک کرنا
حدیث نمبر: 2843
-" من أحب أن يصل أباه في قبره، فليصل إخوان أبيه بعده".
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما میرے پاس آئے اور پوچھا: کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس کیوں آیا ہوں؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: جو اپنے فوت شدہ باپ سے حسن سلوک کرنا چاہتا ہے، وہ اس کے بعد اس کے (‏‏‏‏اسلامی) بھائیوں سے صلہ رحمی کے (‏‏‏‏تقاضے) پورے کرے۔ میرے باپ عمر اور تیرے باپ کے مابین بھائی چارہ اور محبت تھی، میں نے چاہا کہ اس کے تقاضے پورے کروں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2843]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1432