الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1937. تصویرکشی
حدیث نمبر: 2863
-" نهى عن الصور في البيت، ونهى الرجل أن يصنع ذلك".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں تصاویر رکھنے سے منع فرمایا اور اس بات سے بھی منع فرمایا کہ آدمی تصویریں بنائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2863]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 424
حدیث نمبر: 2864
-" يخرج عنق من النار يوم القيامة لها عينان تبصران وأذنان تسمعان ولسان ينطق يقول: إني وكلت بثلاثة: بكل جبار عنيد وبكل من دعا مع الله إلها آخر وبالمصورين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت آگ کی ایک لپٹ نکلے گی، اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گی، اس کے دو کان ہوں جن کے ذریعے وہ سنے گی اور ایک زبان ہو گی جس کے ذریعے وہ بولے گی۔ وہ کہے گی: تین قسم کے آدمی میرے سپرد کر دیے گئے ہیں: (‏‏‏‏۱) سرکش اور متکبر، (‏‏‏‏۲) جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو بھی پکارا اور (۳) تصویر بنانے والا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2864]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 512