الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1948. کھتی باڑی کے لیے بعض عربی الفاظ کی تعلیم
حدیث نمبر: 2875
-" لا يقولن أحدكم: زرعت، ولكن ليقل: حرثت".
محمد بن سیرین، سیدنا ابوہریرہ ہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏ اگر کوئی آدمی عربی زبان میں یہ کہنا چاہتا ہے کہ میں نے فصل کاشت کی تو) وہ «زَرَعتُ» نہ کہے، بلکہ «حرثت» کہے۔ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں سنا: «أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ ٭ أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ» ‏‏‏‏اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو۔ اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں۔ ۶-الواقعة:۶۳، ۶۴)‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2875]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2801