الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
2012. ذکر سے جنت میں درخت لگتے ہیں
حدیث نمبر: 2965
-" لقيت إبراهيم ليلة أسري بي، فقال: يا محمد أقرئ أمتك مني السلام وأخبرهم أن الجنة طيبة التربة عذبة الماء وأنها قيعان، غراسها سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میری ملاقات ابراہیم علیہ السلام سے ہوئی، انہوں نے کہا: اے محمد! اپنی امت کو میری طرف سے سلام پیش کرنا اور انہیں بتلا دینا کہ جنت کی مٹی پاکیزہ اور عمدہ ہے، اس کا پانی میٹھا ہے اور وہ ایک چٹیل میدان ہے اور «سبحان اللہ»، «الحمد للہ»، «لا إلہ إلا اللہ»، «اللہ أکبر» اور «لاحول ولا قوة الا بالله» کہنا وہاں درخت لگانا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2965]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 105
حدیث نمبر: 2966
-" من قال: سبحان الله العظيم وبحمده غرست له نخلة في الجنة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے یہ کلمہ پڑھا: «سبحان الله العظيم وبحمده» اللہ پاک ہے، جو عظمتوں والا ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ۔ تو اس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2966]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 64
حدیث نمبر: 2967
-" من قال: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر غرس الله بكل واحدة منهن شجرة في الجنة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کہا: اللہ پاک ہے، ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ ہی معبود برحق ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر کلمے کے عوض جنت میں درخت لگائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2967]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2880