- (الوسيلةُ درجة عند الله؛ ليس فوقها درجة، فسَلُوا الله أن يؤتيني الوسيلة).
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وسیلہ اللہ کے ہاں (جنت کاسب سے اعلیٰ) درجہ ہے، اس کے اوپر کوئی درجہ نہیں تم میرے لیے اللہ تعالیٰ سے اس وسیلے کا سوال کیا کرو۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3008]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3571
حدیث نمبر: 3009
- (صلُّوا عليَّ؛ فإنَّ صلاتكم عليَّ زكاةٌ لكُم، وسلُوا الله لي الوسيلة).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر درود بھجا کرو، کیونکہ مجھ پر درود بھیجنا تمہارے لیے باعث برکت ہے اور میرے لیے اللہ تعالیٰ سے وسیلہ کا بھی سوال کیا کرو۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3009]