- (كان إذا حزبَه أمرٌ، قال: يا حيُ! يا قيُّومُ! برحمتِكَ أستغيثُ).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب کوئی سنگین معاملہ در پیش ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ” اے زندہ رہنے والے! اپنے بل پر قائم رہ کر اپنے ماسوا چیزوں کی حفاظت کرنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے تجھے مدد کے لیے پکارتا ہوں۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3044]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3182
حدیث نمبر: 3045
-" كان إذا راعه شيء قال: هو الله ربي لا أشرك به شيئا".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی چیز گھبرا دیتی تو فرماتے: ”وہ اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3045]