الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
2060. بستی میں داخل ہونے کی دعا
حدیث نمبر: 3048
-" كان إذا أراد دخول قرية لم يدخلها حتى يقول: اللهم رب السماوات السبع وما أظلت، ورب الأرضين السبع وما أقلت، ورب الرياح وما أذرت، ورب الشياطين وما أضلت، إني أسألك خيرها وخير ما فيها وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها".
سیدنا ابولبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی گاؤں میں داخل ہونا چاہتے تو اس میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھے تھے: اے اللہ! سات آسمان اور ان کے نیچے بسنے والی مخلوقات کے رب! سات زمینوں اور ان پر بسنے والی مخلوقات کے رب، ہواؤں اور اس میں اڑنے والی چیزوں کے رب، شیطانوں اور ان کی وجہ سے گمراہ ہونے والی مخلوقات کے رب! میں تجھ سے اس گاؤں کی خیر اور جو کچھ اس میں ہے، اس کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں، اس گاؤں کے شر سے اور جو کچھ اس میں ہے، اس کے شر سے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3048]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2759