الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
2098. تعویذ
حدیث نمبر: 3121
-" إن الرقى والتمائم والتولة شرك".
قیس بن سکن اسدی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو دیکھا کہ اس نے خسرہ کی بیماری کی وجہ سے تعویز پہنا ہوا تھا، آپ نے اسے سختی سے کاٹا اور کہا: عبداللہ کی آل، شرک سے بیزار ہے، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات بھی یاد کی ہے کہ: بلاشبہ جھاڑ پھونک، تعویذ اور حبّ کے اعمال شرک ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3121]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2972
حدیث نمبر: 3122
-" من علق تميمة فقد أشرك".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جماعت (‏‏‏‏بیعت کرنے کے لیے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نو (‏‏‏‏۹) افراد سے بیعت لے لی اور ایک سے نہ لی۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے نو (‏‏‏‏۹) افراد سے بیعت لے لی اور ایک کو ترک کر دیا (‏‏‏‏کیا وجہ ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے تعویذ لٹکایا ہوا ہے۔ اس نے اپنا ہاتھ داخل کیا اورتعویذ کاٹ دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لی اور فرمایا: جس نے تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3122]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 492
حدیث نمبر: 3123
-" النشرة من عمل الشيطان".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیمار یا آسیب زدہ کے تعویذ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شیطانی عمل ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3123]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2760
حدیث نمبر: 3124
-" إن الرقى، والتمائم، والتولة شرك".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: بیشک جھاڑ پھونک، تعویذ اور حبّ کے اعمال شرک ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3124]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 331