الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
2351. قصہ امام مہدی
حدیث نمبر: 3633
-" يخرج في آخر أمتي المهدي يسقيه الله الغيث وتخرج الأرض نباتها ويعطي المال صحاحا وتكثر الماشية وتعظم الأمة يعيش سبعا أو ثمانيا، يعني حجة".
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے آخری زمانے میں مہدی نکلے گا، اللہ تعالیٰ بارش نازل کرے گا، زمین کھیتیاں اگائے گی، وہ لوگوں کو بہترین مال عطا کریں گے، مویشی زیادہ ہو جائیں گے، امت کی تعداد بڑھ جائے گی اور وہ سات یا آٹھ سال تک زندہ رہے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3633]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 711
حدیث نمبر: 3634
-" ينزل عيسى بن مريم، فيقول أميرهم المهدي: تعال صل بنا، فيقول: لا إن بعضهم أمير بعض، تكرمة الله لهذه الأمة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اتریں گے تو مسلمانوں کے امیر مہدی انہیں کہیں گے: آئیں اور نماز پڑھائیں۔ وہ کہیں گے: نہیں، تم ہی ایک دوسرے کے امام و امیر بن سکتے ہو، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت کی عزت و آبرو ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3634]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2236
حدیث نمبر: 3635
-" المهدي منا أهل البيت، يصلحه الله في ليلة".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہدی ہم یعنی اہل بیت سے ہو گا، اللہ تعالیٰ ایک رات میں اس کی اصلاح کر دے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3635]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2371
حدیث نمبر: 3636
-" منا الذي يصلي عيسى بن مريم خلفه".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے پیچھے سیدنا عیسیٰ بن مریم (‏‏‏‏علیہ السلام) نماز پڑھیں گے وہ ہم (‏‏‏‏یعنی اہل بیت) میں سے ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3636]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2293
حدیث نمبر: 3637
-" لتملأن الأرض جورا وظلما، فإذا ملئت جورا وظلما، بعث الله رجلا مني، اسمه اسمي، فيملؤها قسطا وعدلا، كما ملئت جورا وظلما".
معاویہ بن قرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین ظلم و ستم سے بھر جائے گی، جب ایسے ہو گا تو اللہ تعالیٰ ایک آدمی بھیجے گا، وہ میرا ہم نام ہو گا، وہ زمین میں ظلم و ستم کی جگہ پر عدل و انصاف عام کر دے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3637]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1529