الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
2374. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کہاں تک پہنچے گی؟ بلآخر اسلام ہر گھر میں پہنچ جائے گا
حدیث نمبر: 3678
-" إن الله زوى (أي جمع وضم) لي الأرض، فرأيت مشارقها ومغاربها وإن أمتي سيبلغ ملكها ما زوي لي منها". الحديث.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میرے لیے زمین کو سکیڑا اور میں نے اس کے مشارق و مغارب کو دیکھا۔ جتنی زمین میرے سامنے سکیڑ کر پیش کی گئی، وہاں تک میری امت کی بادشاہت پہنچے گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3678]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2
حدیث نمبر: 3679
-" ليبلغن هذا الأمر ما بلغ الليل والنهار ولا يترك الله بيت مدر ولا وبر إلا أدخله الله هذا الدين بعز عزيز أو بذل ذليل عزا يعز الله به الإسلام وذلا يذل به الكفر".
سیدنا مقداد، سیدنا ابوثعلبہ، سیدنا تمیم داری اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دین وہاں تک پہنچے گا، جہاں تک رات اور دن کا سلسلہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ کوئی شہری اور دیہاتی گھر نہیں چھوڑے گا، مگر اس میں عزیز کی عزت و آبرو کے ساتھ یا ذلیل کی توہین و ذلالت کے ساتھ دین کو پہنچا دیں گے، عزت وہ ہے جو اسلام کے ساتھ ملے اور ذلت وہ ہے جو کفرکے ساتھ ملے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3679]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3