الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
2386. اس امت کے افراد کی شکلیں کب مسخ کی جائیں گی؟
حدیث نمبر: 3694
-" ليبيتن قوم من هذه الأمة على طعام وشراب ولهو، فيصبحوا قد مسخوا قردة وخنازير".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس امت کے بعض افراد کھانے پینے اور لہو و لعب میں رات گزار دیں گے، جب صبح ہو گی تو وہ بندر اور خنزیر بن چکے ہوں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3694]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1604
حدیث نمبر: 3695
-" ليكونن من أمتي أقوام يستحلون الحر والحرير والخمر والمعازف، ولينزلن أقوام إلى جنب علم، يروح عليهم بسارحة لهم، يأتيهم لحاجة، فيقولون: ارجع إلينا غدا، فيبيتهم الله، ويضع العلم، ويمسخ آخرين قردة وخنازير إلى يوم القيامة".
سیدنا ابوعامر یا سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: میری امت میں ایسے لوگ بھی پیدا ہوں گے جو زنا، ریشم، شراب، اور آلات موسیقی کو جائز و حلال سمجھیں گے، کچھ قومیں بلند پہاڑ کے دامن میں پڑاؤ ڈالیں گی، شام کو چرواہا اپنے مویشی لے کر ان کے پاس کسی حاجت کے لیے آئے گا، لیکن وہ کہیں گے: (‏‏‏‏آج لوٹ جاؤ) کل آنا۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہلاک کر دے گا اور پہاڑ کو ان پردے مارے گا اور دوسروں کو روز قیامت تک بندروں اور خنزیروں کی صورتوں میں مسخ کر دے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3695]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 91
حدیث نمبر: 3696
-" يكونن في هذه الأمة خسف وقذف ومسخ، وذلك إذا شربوا الخمور واتخذوا القينات وضربوا بالمعازف".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس امت میں بھی دھنسنے، سنگ باری ہونے اور مسخ ہونے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏جیسے امور نمودار ہوں گے) اور یہ اس وقت ہو گا جب لوگ شراب پئیں گے، گانے گانے والیوں کا اہتمام کریں گے اور آلات مو سیقی استعمال کریں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3696]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2203