الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
2424. آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سابقہ انبیا کے حق میں شہادت دیں گے
حدیث نمبر: 3748
-" يجيء النبي ومعه الرجلان ويجيء النبي ومعه الثلاثة وأكثر من ذلك وأقل، فيقال له: هل بلغت قومك؟ فيقول: نعم، فيدعى قومه، فيقال: هل بلغكم هذا؟ فيقولون: لا. فيقال: من شهد لك؟ فيقول: محمد وأمته، فتدعى أمة محمد، فيقال: هل بلغ هذا؟ فيقولون: نعم. فيقول: وما علمكم بذلك؟ فيقولون: أخبرنا نبينا بذلك أن الرسل قد بلغوا، فصدقناه، قال: فذلك قوله تعالى: * (وكذلك جعلناكم أمة وسطا لتكونوا شهداء على الناس ويكون الرسول عليكم شهيدا) * (¬1)".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت کوئی نبی دو امتیوں کے ہمراہ آئے گا کوئی تین کے ہمراہ اور کسی کے ساتھ اس سے زیادہ یا اس سے کم افراد ہوں گے۔ نبی کو کہا جائے گا: کیا تم نے اپنی قوم تک پیغام پہنچا دیا تھا؟ وہ کہے گا: جی ہاں۔ پھر اس کی امت کو بلا کر اس سے پوچھا جائے گا: کیا تمہارے نبی نے تمہیں (‏‏‏‏اللہ کا) پیغام پہنچا دیا تھا؟ وہ کہیں گے نہیں۔ نبی سے کہا جائے گا تمہارے حق میں گواہی کون دے گا؟ وہ کہے گا محمد (‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی امت۔ سو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو بلایا جائے گا اور اسے کہا جائے: کیا اس نبی نے اپنی قوم تک (‏‏‏‏اللہ کا) پیغام پہنچا دیا تھا؟ وہ کہے گی: جی ہاں۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا: تمہیں کیسے پتہ چلا؟ وہ کہے گی: ہمیں ہمارے نبی نے بتایا تھا کہ تمام رسولوں نے اپنی امتوں تک (‏‏‏‏ ‏‏‏‏اللہ کا) پیغام پہنچا دیا تھا اور ہم نے آپ کی تصدیق کی۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا یہی مصداق ہے: ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ اور ہم نے اسی طرح تمہیں عادل امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو جاؤ اور رسول تم پر گواہ ہو جائیں۔ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏سورۂ بقرہ: ۱۴۳) [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3748]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2448