الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
2436. اعمال کو تولنے کے لیے بڑا میزان، فرشتوں نے بھی عبادت کا حق ادا نہ کیا، پل صراط
حدیث نمبر: 3762
-" يوضع الميزان يوم القيامة فلو وزن فيه السموات والأرض لوسعت، فتقول الملائكة: يا رب لمن يزن هذا؟ فيقول الله تعالى: لمن شئت من خلقي، فتقول الملائكة: سبحانك ما عبدناك حق عبادتك، ويوضع الصراط مثل حد الموسى، فتقول الملائكة: من تجيز على هذا؟ فيقول: من شئت من خلقي، فيقولون: سبحانك ما عبدناك حق عبادتك".
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت والے دن (‏‏‏‏اتنا بڑا) ترازو رکھا جائے گا کہ اس میں زمین و آسمان کا وزن بھی کیا جا سکے گا۔ فرشتے پوچھیں گے: یہ ترازو کس کے لیے وزن کرے گا؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: میں اپنی مخلوق میں سے جس کے لیے چاہوں گا۔ فرشتے کہیں گے: (‏‏‏‏اے اللہ!) تو پاک ہے، ہم تیری عبادت کا حق ادا نہ کر سکے۔ پھر پل صراط نصب کیا جائے گا، جو استرے کی دھار کی طرح ہو گا۔ فرشتے پوچھیں گے: (‏‏‏‏اے اللہ) تو کس کو یہ عبور کروائے گا؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: میں اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہوں گا۔ وہ کہیں گے: تو پاک ہے، ہم کماحقہ تیری عبادت نہ کر سکے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3762]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 941