الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
2441. لوگوں کو ہر وقت ڈراتے نہیں رہنا چاہیے
حدیث نمبر: 3768
- (والذي نفسي بيدِه! لوتعلمونَ ما أعلمُ؛ لضحكتُم قليلاً، ولبكيتُم كثيراً. ثم انصرف - صلى الله عليه وسلم -؛ وأبكى القوم، وأوحى اللهُ عز وجل إليه: يا محمدُ! لم تُقنِّط عبادي؟! فرجع النبيُّ - صلى الله عليه وسلم -، فقال: أبشرُوا، وسدِّدُوا، وقاربُوا).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے ایک گروہ کے پاس آئے، وہ ہنس رہے تھے اور گپ شپ لگا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم وہ کچھ جانتے ہوتے جو میں جانتا ہوں، تو تم ہنسنا کم کر دیتے اور بکثرت روتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے گئے اور صحابہ نے رونا شروع کر دیا۔ الله تعالیٰ نے آپ کی طرف وحی کی: اے محمد! آپ میرے بندوں کو ناامید کیوں کر رہے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس لوٹے اور کہا: خوش ہو جاؤ، راہ راست پر چلتے رہو اور میانہ روی اختیار کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3768]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3194
حدیث نمبر: 3769
-" يسرا ولا تعسرا وبشرا ولا تنفرا وتطاوعا ولا تختلفا".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: آسانیاں پیدا کرنا اور تنگیوں میں نہ ڈالنا اور خوشخبریاں دینا اور نفرتیں نہ دلانا اور آپس میں موافقت اختیار کرنا اور اختلاف نہ کرنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3769]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1151