الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
2547. تبع اور ذوالقرنین کیا اور کون تھے؟
حدیث نمبر: 3905
-" ما أدري تبع ألعينا كان أم لا؟ وما أدري ذا القرنين أنبيا كان أم لا؟ وما أدري الحدود كفارات أم لا؟".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏میں نہیں جانتا کہ تُبّع ملعون تھا یا نہیں اور مجھے یہ علم بھی نہیں کہ ذوالقرنین نبی تھا یا نہیں نیز میں یہ بھی نہیں جانتا کہ حدود (‏‏‏‏متعلقہ گناہوں کا) کفارہ بن جاتی ہیں یا نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3905]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2217
حدیث نمبر: 3906
-" لا تسبوا تبعا، فإنه كان قد أسلم".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تُبّع کو گالی نہ دیا کرو، کیونکہ وہ مسلمان ہو گیا تھا۔ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد ساعدی، سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے مرفوعاً اور وہب بن منبہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3906]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2423