الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
2554. ہر سال بارش کی مقدار ایک ہوتی ہے، لیکن . . .
حدیث نمبر: 3913
-" ما من عام بأكثر مطرا من عام ولكن الله يصرفه بين خلقه [حيث يشاء]. ثم قرأ: * (ولقد صرفناه بينهم [ليذكروا]) * (¬3) [الآية]".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہ بات نہیں ہے کہ ایک سال کی بہ نسبت دوسرے سال میں بارش زیادہ ہوتی ہے، (‏‏‏‏ہر سال بارش کی مقدار ایک ہی ہوتی ہے) لیکن اللہ تعالیٰ اپنی مشیت کے مطابق اس کو ادلتے بدلتے رہتے ہیں۔ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: اور بیشک ہم نے اسے ان کے درمیان طرح طرح سے بیان کیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3913]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2461