الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم
2577. اہل جنت کا ہم بستری کرنا
حدیث نمبر: 3943
-" إن الرجل ليصل في اليوم إلى مائة عذراء. يعني في الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں ہمارا اپنی بیویوں سے تعلق قائم ہو گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی ایک دن میں ایک سو کنواری عورتوں سے صحبت کرے گا۔ ‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3943]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 367
حدیث نمبر: 3944
- (نعم- والذي نفسي بيده- دحماً دحماً؛ فإذا قام عنها رجعت مطهرة بكراً).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ سے پوچھا گیا کہ کیا ہم جنت میں (‏‏‏‏اپنی بیویوں یا حوروں سے) صحبت کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! پرزور اور پرجوش انداز میں۔ جب وہ اس سے فارغ ہو گا تو وہ پھر پاک اور کنواری ہو جائے گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3944]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3351