الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم
2631. جنت سے محروم رہنے والوں کی علامات
حدیث نمبر: 4011
-" كلكم يدخل الجنة إلا من شرد على الله شراد البعير على أهله".
علی بن خالد کہتے ہیں کہ سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ خالد بن یزید بن معاویہ کے پاس سے گزرے، اس نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنے ہوئے انتہائی نرم کلمے کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے ہر کوئی جنت میں داخل ہو گا، ماسوائے اس کے جس نے اللہ تعالیٰ پر اس طرح بغاوت کی، جس طرح اونٹ اپنے مالک پر بدک جاتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 4011]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2043
حدیث نمبر: 4012
-" والذي نفسي بيده، لتدخلن الجنة كلكم إلا من أبى وشرد على الله كشرود البعير، قالوا: ومن يأبى أن يدخل الجنة؟! فقال: من أطاعني دخل الجنة ومن عصاني فقد أبى".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم سارے لوگ جنت میں داخل ہو گے، ماسوائے ان کے جو انکار کر دیتے ہیں اور اونٹ کے بدکنے کی طرح (‏‏‏‏اللہ اور رسول کی) اطاعت سے بغاوت کر جاتے ہیں۔ ‏‏‏‏ صحابہ نے عرض کی: بھلا جنت میں جانے سے کون انکار کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے (‏‏‏‏گویا جنت میں داخل ہونے سے) انکار کر دیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 4012]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2044