الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم
2639. سرکشی، شرک اور قتل سنگین جرائم ہیں
حدیث نمبر: 4020
-" يخرج عنق من النار يتكلم يقول: وكلت اليوم بثلاثة: بكل جبار عنيد وبمن جعل مع الله إلها آخر وبمن قتل نفسا بغير نفس، فينطوي عليهم، فيقذفهم في غمرات جهنم".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم کی آگ سے ایک لپٹ نکل کر یہ کلام کرے گی: تین افراد میرے سپرد کر دیے گئے ہیں: (۱) ہر جبار اور سرکش، (‏‏‏‏۲) اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود بنانے والا فرد اور (‏ ۳) کسی کو ناحق قتل کرنے والا شخص۔ آگ کی وہ لپٹ ان کو لپیٹ لے گی اور انہیں جہنم کی شدتوں اور سختیوں میں پھینک دے گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 4020]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2699