الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان
7. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھنا ایمان میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 14
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس (پاک ذات) کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے باپ اور اس کی اولاد سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 14]
حدیث نمبر: 15
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت مروی ہے اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور تمام لوگوں سے زیادہ (محبوب نہ ہو جاؤں)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 15]