الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان
41. مسجد میں علم کا ذکر کرنا اور فتویٰ صادر کرنا۔
حدیث نمبر: 108
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ! آپ ہمیں احرام باندھنے کا کس مقام سے حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مدینہ کے لوگ ذوالحلفیہ سے احرام باندھیں اور شام کے لوگ حجفہ سے احرام باندھیں اور نجد کے لوگ مقام قرن سے احرام باندھیں۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا، لوگ گمان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ بھی) فرمایا کہ یمن کے لوگ یلملم سے احرام باندھیں۔ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صاف اور صحیح طور پر یہ بات نہیں سنی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 108]