الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
46. مسجد میں شعر پڑھنا (کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 285
سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے گواہی طلب کی کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں (بتاؤ) کیا تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مجھ سے) فرماتے تھے: اے حسان! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے (مشرکوں کو) جواب دو، اے اللہ! حسان کی روح القدس کے ذریعے تائید فرما۔ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بولے کہ ہاں (میں نے سنا تھا)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 285]