الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
53. ضروریات کے لیے مسجد میں اونٹ کا لے جانا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 292
ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ میں بیمار ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے سے طواف کرو۔ پس میں نے طواف کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے ایک گوشہ میں نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ الطور کی تلاوت فرما رہے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 292]