الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
73. (کیا جائز ہے کہ) عورت نماز پڑھنے والے (کے جسم) سے ناپاکی کی کوئی چیز ہٹا دے؟
حدیث نمبر: 324
سیدنا عبداللہ بن مسعود کی حدیث، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قریش پر بددعا کرنے کے بارے میں، جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش پر اس دن کی تھی جس دن انھوں نے آپ پر اوجھڑی رکھ دی تھی، پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: وضو کا بیان۔۔۔ باب: اگر نماز پڑھنے والے کی پیٹھ پر کوئی نجاست یا مردار ڈال دیا جائے تو اس کی نماز فاسد نہ ہو گی) اور اس روایت میں اتنا زیادہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد وہ گھسیٹ کر بدر کے کنویں میں ڈال دیے گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کنویں والوں پر لعنت کی گئی ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 324]