الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
نماز کے اوقات کا بیان
9. عصر کا وقت (کس وقت ہوتا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 337
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کی اوقات نماز والی حدیث قریب گزری ہے (دیکھیں پچھلی حدیث، اس میں عصر کا وقت بتایا گیا ہے) اور اس روایت میں (ابوبرزہ رضی اللہ عنہ) عشاء کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اور عشاء کی نماز سے پہلے سونے کو اور اس کے بعد بات کرنے کا برا جانتے تھے (اور اس کے بعد پوری حدیث بیان کی)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 337]
حدیث نمبر: 338
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم عصر کی نماز پڑھ چکے ہوتے تھے، اس کے بعد کوئی آدمی بنی عمرو بن عوف (کے قبیلے) تک جاتا تو انھیں نماز عصر پڑھتے ہوئے پاتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 338]
حدیث نمبر: 339
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز ایسے وقت پڑھتے تھے کہ آفتاب بلند اور تیز ہوتا تھا، پھر جانے والا عوالی (مدینہ کی نواحی بستیوں) تک جاتا تھا اور ان لوگوں کے پاس ایسے وقت پہنچ جاتا کہ آفتاب بلند ہوتا تھا اور عوالی کے بعض مقامات مدینہ سے چار میل پر یا اس کے قریب ہیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 339]