الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
6. اذان سن کر کیا کہنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 375
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اذان کی آواز سنو تو اسی طرح کہو جیسے مؤذن کہہ رہا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 375]
حدیث نمبر: 376
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اذان کے جواب میں اشھد انّ محمّدًا رسول اﷲ تک اذان کی طرح کہا اور جب (مؤذن نے) حیّ علی الصّلاۃ کہا تو انھوں نے لا حول ولا قوّۃ الاّ باﷲ کہا اور کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کہتے ہوئے سنا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 376]