الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
9. اندھے کی اذان، جبکہ اس کے پاس کوئی وقت بتانے والا موجود ہو۔
حدیث نمبر: 379
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال رضی اللہ عنہ رات کو اذان دیتے ہیں پس تم لوگ کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہ) اذان دیں۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نابینا آدمی تھے، وہ اذان نہ دیتے تھے یہاں تک کہ لوگ کہتے کہ صبح ہو گئی صبح ہو گئی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 379]