الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
47. نماز تہجد (رات کی نماز کا بیان)۔
حدیث نمبر: 424
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے اس حدیث میں (پچھلی حدیث سے اتنا زیادہ) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (صبح کو تشریف لائے اور) فرمایا: میں نے جو تمہارا فعل دیکھا اسے سمجھ لیا (یعنی تم کو عبادت کا شوق ہے) تو اے لوگو! اپنے گھروں میں نماز پڑھو کیونکہ آدمی کی نمازوں میں افضل نماز وہ ہے جو اس کے گھر میں ہو سوائے فرض نماز کے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 424]