الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل
10. مغرب (کی نماز) میں قرآن پڑھنا (ثابت ہے)۔
حدیث نمبر: 438
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ (میری والدہ) ام افضل رضی اللہ عنہا نے (ایک مرتبہ نماز میں) مجھے ((والمرسلات عرفاً)) پڑھتے سنا تو کہنے لگیں کہ اے میرے بیٹے! تو نے یہ سورت پڑھ کر مجھے یاد دلا دیا کہ یہی آخری سورت ہے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو مغرب کی نماز میں پڑھتے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 438]
حدیث نمبر: 439
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز میں دو بڑی سورتوں میں سے ایک بڑی سورت پڑھتے ہو سنا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 439]