الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل
46. نماز سے فراغت کے بعد دائیں اور بائیں گھومنا۔
حدیث نمبر: 484
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں سے خواہ مخواہ شیطان کا کچھ حصہ نہ لگائے کہ وہ یہ سمجھے کہ اس پر ضروری ہے کہ (نماز کے بعد) صرف اپنی داہنی طرف کو گھومے، بیشک یقیناً میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر اپنی بائیں طرف کو گھومتے دیکھا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 484]