الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
جمعہ کا بیان
6. جمعہ کے دن مسواک کرنا (مسنون ہے)۔
حدیث نمبر: 498
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اپنی امت کے لوگوں کی تکلیف و مشقت کا خیال نہ ہوتا تو بیشک انھیں ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 498]
حدیث نمبر: 499
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ ہم لوگوں سے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں مسواک (کی فضیلتوں) کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 499]