الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
عیدین کا بیان
10. جس شخص نے عید کے دن جب واپس ہونے لگا تو راستہ بدل دیا۔
حدیث نمبر: 537
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، ایک راستے سے عیدگاہ جاتے اور واپسی پر راستہ بدل دیتے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 537]
حدیث نمبر: 538
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حبشی لوگوں کے کھیل کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب: اسلحہ بردار لوگوں کا مسجد میں داخل ہونا۔) اس روایت میں یہ زیادہ کیا ہے کہ پس سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انھیں ڈانٹا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انھیں رہنے دو، بےخوف ہو جاؤ اے بنی ارفدہ۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 538]