الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں نماز کا بیان
1. مکہ اور مدینہ کی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 620
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفر نہ کیا جائے مگر تین مسجدوں کی طرف (1) مسجدالحرام (یعنی خانہ کعبہ) (2) مسجدنبوی (3) مسجدالاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 620]
حدیث نمبر: 621
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری مسجد میں ایک نماز پڑھنا باقی مسجدوں میں نماز پڑھنے سے ایک ہزار درجے افضل ہے، سوائے مسجدالحرام کے (کہ اس میں پڑھنے کا ثواب زیادہ ہے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 621]