الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
27. جنازے کے لیے اٹھے تو پھر کب بیٹھے؟
حدیث نمبر: 666
(سعید المقبری رحمہ اللہ سے روایت ہے) ایک جنازے کے دوران سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مروان کا ہاتھ پکڑ لیا اور وہ دونوں بیٹھ گئے قبل اس کے کہ جنازہ رکھا جائے۔ عین اسی وقت سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور کہا اٹھ کھڑا ہو بیشک یہ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو اس سے منع فرمایا ہے تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ سچ کہتے ہیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 666]