الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں
12. صدقہ دینا جائز نہیں مگر فاضل مال سے۔
حدیث نمبر: 721
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اوپر والا ہاتھ بہتر ہے نیچے والے ہاتھ سے اور صدقہ کی ابتداء اس شخص سے کرو جو تمہارے اہل و عیال (قریبی رشتہ داروں) میں سے ہو اور عمدہ صدقہ وہ ہے جو فاضل مال سے دیا جائے اور جو شخص سوال کرنے سے بچے گا تو اللہ بھی اسے سوال کرنے سے بچائے گا اور جو شخص بےپروا رہنا چاہے گا تو اللہ بھی اسے بےپروا کر دے گا۔ ‘ ‘ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 721]
حدیث نمبر: 722
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ کا اور سوال سے بچنے کا ذکر کر رہے تھے: اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اوپر والا ہاتھ تو دینے والا ہے اور نیچے والا ہاتھ مانگنے والا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 722]