الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں
17. اللہ عزوجل کا یہ فرمانا کہ ”جو شخص صدقہ دے گا اور پرہیزگاری کرے گا .... اور (فرشتوں کا یہ دعا کرنا کہ) ”اے اللہ! خرچ کرنے والوں کو اس کا نعم البدل عطا فرما“ کا بیان۔
حدیث نمبر: 728
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر صبح کو دو فرشتے (آسمان سے) اترتے ہیں ان میں سے ایک یہ کہتا ہے: اے اللہ! ہر خرچ کرنے والے کو اس کے خرچ کرنے کا نعم البدل عنایت فرما۔ اور دوسرا یہ کہتا ہے: اے اللہ! ہر بخل کرنے والے کے مال کو تباہ و برباد فرما دے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 728]