الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
68. احرام کھولتے وقت بالوں کا منڈوا لینا یا کتروا لینا۔
حدیث نمبر: 850
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حج میں سر کے بالوں کو منڈوا ڈالا تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 850]
حدیث نمبر: 851
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر اپنی رحمت فرما۔ صحابہ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! بال کتروانے والوں پر (بھی رحمت کی دعا فرمائیے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحمت نازل فرما۔ صحابہ نے پھر عرض کی کہ یا رسول اللہ! بال کتروانے والوں پر بھی (رحمت کی دعا فرمائیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری بار) فرمایا: بال کتروا لے والوں پر بھی (رحمت فرما)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 851]
حدیث نمبر: 852
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو معاف کر دے۔ صحابہ نے کہا: بال کتروانے والوں کو بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو معاف فرما دے۔ صحابہ نے کہا: بال کتروا لے والوں کو بھی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری بار فرمایا: بال کتروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 852]
حدیث نمبر: 853
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال ایک قینچی سے کتر دیے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 853]