الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
شکار کی جزا کا بیان
14. جو شخص کعبہ تک پیدل جانے کی منت مانے۔
حدیث نمبر: 900
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے آدمی کو دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان چلایا جا رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: اس کو کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کی کہ اس نے پیدل جانے کی نذر مانی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس کی جان کو تکلیف دینے سے بےنیاز ہے۔ اور اس بوڑھے کو حکم دیا کہ سوار ہو کر چلے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 900]
حدیث نمبر: 901
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے بیت اللہ تک پیدل جانے کی نذر مانی اور مجھ سے کہا کہ میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کروں۔ چنانچہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو چاہیے کہ تھوڑا پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 901]