الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
18. درزی کے پیشہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1001
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک درزی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلانے کے لیے بلایا جو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا تو میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اس کھانے پر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے روٹی اور شوربا جس میں ہرا گھیا (لمبا کدو) اور سوکھا ہوا گوشت تھا، رکھ دیا پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو پیالے میں ادھر ادھر سے کدو کو ڈھونڈتے تھے لہٰذا میں اس دن سے کدو کو اچھا سمجھتا ہوں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1001]